ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / مدھیہ پردیش میں بی جے پی کو پچاس نشستیں بھی ملنا مشکل : کمل ناتھ

مدھیہ پردیش میں بی جے پی کو پچاس نشستیں بھی ملنا مشکل : کمل ناتھ

Thu, 18 Oct 2018 18:48:26  SO Admin   S.O. News Service

گوالیار : 18 اکتوبر ﴿ایس او نیوز﴾ مدھیہ پردیش کے صدر کمل ناتھ نے دعوی کیا ہے کہ اسمبلی الیکشن میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو پچاس نشستیں بھی ملنا مشکل ہے ۔ مسٹر ناتھ نے بی جے پی صدر امیت شاہ کے ریاست میں دو سو پار کے ہدف کے حوالہ دیتے ہوئے یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر شاہ دو سو سے زیادہ سیٹوں کی بات کرررہے ہیں لیکن انہیں انتخابات میں پچاس سیٹیں لانا بھی مشکل ہے ۔

مسٹر کمل ناتھ نے دعوی کیا ہے کہ ریاستی اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی شاندار فتح ہوگی او رپارٹی کی حکومت بنے گی ۔ کانگریس کے سینئر لیڈر او رسابق وزیر اعلی کے انتخابی مہم میں حصہ نہ لینے کے متعلق کمل ناتھ نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ انہوں نے یہ بات کس پس منظر میں کی ہے ۔ ریاست میں 203اسمبلی سیٹ ہیں ۔ مدھیہ پردیش میں ۲۸؍ نومبر کو رائے دہی ہوگی ۔


Share: